ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سابق وزیراعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا کے گھر سے نقدی،سامان غائب ، واگھیلا کا موقف :’نیپالی چوکیدار ہی چور ہے ‘

سابق وزیراعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا کے گھر سے نقدی،سامان غائب ، واگھیلا کا موقف :’نیپالی چوکیدار ہی چور ہے ‘

Tue, 19 Mar 2019 02:43:38  SO Admin   S.O. News Service

گاندھی نگر:18 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) گجرات میں سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا کے گھر چوری ہو گئی۔ چور قریب 5 لاکھ روپے کیش اور قیمتی سامان چراکر لے گئے۔ کچھ زیورات بھی چوری ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ اس معاملہ میں واگھیلا نے چوکیدار کو ’مشکوک ‘مانا ہے، جس کے بعد پولیس کی تحقیقات میں لگ گئی ہے۔ چوکیدار کی تلاش پولیس کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق، چوری کی واردات شنکر سنگھ واگھیلا کے گاندھی نگر واقع رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پیتھاپور پولیس کے پاس شکایت درج کی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 4 سال پہلے واسو دیونامی نیپالی چوکیدار کو سکیورٹی گارڈ پر رکھا تھا۔وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ شنکر سنگھ واگھیلا کے گھر پر ہی رہتا تھا۔گزشتہ سال اکتوبر مہینے میں واسودیو اچانک اس کی بیوی اور بچوں کے ساتھ گھر ’سیوہ ‘واپس نہیں لوٹا۔شکایت کے مطابق صرف واسودیو کو ہی کمرے کی الماری میں رکھے زیورات کی معلومات تھی۔ اس کا استعمال صرف واسودیو ہی کرتا تھا؛ اس لیے واگھیلا کو یہ شک ہے کہ چوری کی واردات میں واسودیو بھی شامل ہو سکتا ہے۔ پولیس واسودیو کی تلاش کر رہی ہے. اب تک اس بارے میں کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا ہے۔پولیس نے بتایا کہ واگھیلا فیملی کو چوری کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب ایک شادی میں جانے کے لئے خاندان والوں نے الماری کو کھولی۔ انہوں نے دیکھا کہ المار میں نہ تو نقدی ہے اور نہ ہی زیورات۔ اس کے بعد باقی جگہ بھی تلاشی کی گئی لیکن گھر میں زیورات نہیں ملے ۔اس کے بعد قریبی سورج سنگھ چاوڑا نے ایف آئی آر درج کیا ہے، جس کے بعد پولیس اب معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


Share: